خبرنامہ پاکستان

ہماری ایک نہیں‌ہو رہی آپ تیسری کر رہے ہیں، لڑکیاں‌ پھٹ پڑیں

ہماری ایک نہیں‌ہو رہی آپ تیسری کر رہے ہیں، لڑکیاں‌ پھٹ پڑیں ‘عمران خان ہماری تو ایک شادی نہیں ہو رہی، آپ تیسری کر رہے ہیں’

لاہور: (ملت آن لائن، مانیٹرنگ) عمران خان تیسری شادی کر لیں، عوام نے بھی مشورہ دیدیا، دنیا نیوز نے شادی کی خبروں پر شہریوں کے جذبات معلوم کئے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کے فیصلے کو سراہا تاہم ایک خاتون بولیں، ہماری ایک شادی نہیں ہو رہی، عمران خان تیسری کر رہے ہیں۔ ایک اور کا کہنا تھا، اچھا ہے بیوی آئے گی تو عمران کا دھیان اس کی طرف ہو گا اور کچھ نون لیگ کی جان بھی چھوٹے گی۔ عوام نے تو ہاں کر دی بس اب کپتان کو صرف خاتون کی ہاں کا انتظار ہے۔

ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد نے تو تیسری شادی کو کامیاب قرار دیدیا، کہتی ہیں ستاروں کے مطابق شادی ہو چکی ہے۔ تاہم، معاملے کا ڈراپ سین کب ہو گا؟ سب کو اب اسی کا انتظار ہے۔

عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے گئے۔ کسی نے حمایت کی تو کسی نے طنز کے تیر برسائے۔

عمران خان کے کنوارے دوست شیخ رشید کہتے ہیں اگر شادی کی ہے تو بہت اچھا کیا، یورپ اور امریکہ میں بھی کنوارے وزیر اعظم کو وہ مقام نہیں ملتا جو شادی شدہ کو ملتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں ضروری نہیں شادی کرو اور ڈھول بھی پیٹو۔ عابد شیر علی نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ کوئی 3 بار وزیر اعظم تو کوئی 3 بار دلہا، چوتھی واری فیر شیر ۔

بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ احسن اقبال پہلے ہی عمران خان کو شادی کی مبارک باد دے چکے ہیں۔