خبرنامہ پاکستان

ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد اوراداروں کےساتھ کھڑے ہیں

کراچی: (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحٰمن کراچی پہنچے۔ انہوں نے آغا خان اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک بڑی قوم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ تشخیص کرنا مشکل ہے کہ ذمہ دار کون ہیں، کسی نے اگر کوتاہی کی ہے تو احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر تحفظات تھے، امتیازی قوانین ختم ہونے چاہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، اچکزئی کو غدار کہنا غلط ہے۔