خبرنامہ پاکستان

یوم آزادی پر بھارتی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ

راولا کوٹ: (اے پی پی) یوم آزادی پر پاکستان نے محبت کی بولی بولی جبکہ بھارت نے نفرت کی گولی چلائی ۔ پاک فوج کے بھرپور جواب سے بھارتی فورسز کی بولتی بند ہوگئی ۔ جشن آزادی کی خوشی میں پاکستانی فورسز نے بھارتی فورسز کو مٹھائی بھیجی جبکہ بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر گولی چلائی اور گولے پھینکے ۔ راولا کوٹ کے قریب نیزا پیر سیکٹر میں رات گئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور توپ خانے سمیت ہرقسم کا بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ کچھ گولے آبادی پر بھی گرے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ گولہ باری کا یہ سلسلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ،جس پر بھارتی اشتعال انگیزی رک گئی ۔ puf