خبرنامہ پاکستان

 افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کےعملےکورہا کردیا

پنجاب حکومت:(اے پی پی) پنجاب حکومت کےہیلی کاپٹرکاعملہ بحفاظت پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ ہیلی کاپٹر عملے کے 6 ارکان خیریت سے ہیں،ہیلی کاپٹرعملےکوقبائلی جرگوں کےدرمیان مذاکرات کے بعد پاکستان کےحوالے کیاگیا ۔ افغان میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کردیا ہے،پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے عملے کی رہائی کی تصدیق کردی۔ پاکستانی عملے کو گزشتہ روز کرم ایجنسی میں حکام کے حوالے کیا گیا۔ 4 اگست کو پاکستانی ہیلی کاپٹر نےافغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی جس کے بعد افغان طالبان نے ہیلی کا پٹرعملے کے 7 ارکان کو یرغمال بنالیا تھا۔