خبرنامہ پاکستان

 حکومت ٹانکے کی سرکار ہے، اربوں ڈالر کے ٹانکے لگاتی ہے،اعتزاز

پیپلز پارٹی :(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس حکام سے اپنے خدشات کا اظہار کیاہے،ہمیں لاہور میں بچوں کے اغوا پر تشویش ہے۔ اعتزاز کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو پیپلزپارٹی ایک آنکھ نہیں بھاتی، انہوں نے خود کہا ہے کہ انہوں نے آصف زرداری کی ایک مرتبہ تعریف کی توان کی پیپلز پارٹی دشمنی سب پر عیاں ہے ان تمام معاملات کے بعد وہ کوئی جاہل ہی ہوگا جو چودھری نثار سے ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کی رہائی کی بات کرے۔ انہوں نےکہا کہ چودھری نثار اس شخص کا نام بتائیں جو ڈاکٹر عاصم کی سفارش لے کر اس کے پاس گیا،ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایئرٹکٹ کی رقم ایک ہی اکاونٹ سے آنا اتفاق ہوسکتا ہے۔ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کو پیشکش کی ہے کہ اگر میں نے سرکار سے کوئی ایل پی جی کوٹا لیا ہے تو چودھری نثار سے کہتا ہوں کہ وہ مسترد کردے۔ ٹی اوآر پر اعتزاز احسن نے کہ کمیٹی کے حکومتی ارکان اس بات کے لیے تیار ہی نہیں کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہو،احتساب کے معاملے پر ٹی او آر کی تیاری میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ اعتزاز احسن کا یہ بھی کہناتھا کہ ہمیں اورینج لائن منصوبے پر قطعی کوئی اعتراض نہیں ہے ہمیںاس منصوبے پر لگائے جانے والے ٹانکوں پر اعتراض ہےیہ ٹانکے کی سرکار ہے، اربوں ڈالر کے ٹانکے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے پاناما پیپرز بل اور ایکٹ تجویز کیا ہے۔