18-11-2011  2011-11-18
وزیراعظم نے بوہرا کمیونٹی کے سربراہ برہان الدین کو وی وی آئی پی مرتبہ دیدیا

وزیراعظم نے بوہرا کمیونٹی کے سربراہ برہان الدین کو وی وی آئی پی مرتبہ دیدیا
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انٹرنیشنل داﺅدی بوہرا کمیونٹی کے سربراہ سیدنا محمد برہان الدین کو ”وی وی آئی پی“ مرتبہ دیدیا۔ جمعہ کو جاری ایوان وزیراعظم کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سیدنا برہان الدین کو سربراہ حکومت کا مرتبہ حاصل ہو گا اور پاکستان کے دوروں کے دوران انہیں تمام پروٹوکول اور سیکورٹی مقاصد کیلئے وی وی آئی پی مرتبہ دیا جائے گا۔