وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے قوم کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی خود کش حملون جیسے گھناﺅنے جرائم ہماری بہادر قوم کے حوصلے پست کر سکیں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزگار کے مواقع کی بحالی اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر کے کٹھن ٹاسک کو دو سے تین برس کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔