وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کی وزراءاعلیٰ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور درہ آدم خیل و بڈھ بیر میں مساجد پر خود کش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ پیر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر ہوتی اور وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور پانی و بجلی کے وزیر راجہ پرویز اشرف سے بات چیت کر رہے تھے۔