خبرنامہ

آذربائیجان کے ساتھ جھڑپ میں آرمینیا کے 3 فوجی ہلاک

یریوان: (ملت+اے پی پی)آذربائیجان اور آرمینیا کے فوجیوں میں جھڑپ کے نتیجے میں آرمینیا کے 3فوجی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں آذربائیجان کی فوج سے ہونے والی جھڑپ دوران اْس کے 3 فوجی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک فوجی کے لاپتہ ہونے کا بتایا ہے۔ باکو سے کیے گئے اعلان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی فوج نے سرحد پار کرنے والے آرمینیائی فوجیوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے انہیں شدید جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ آرمینیا نے بھی 7 آذری فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان سابق سوویت جمہوریاؤں میں نگورنو کاراباخ کے علاقے پر تنازعہ چل رہا ہے۔