آٹھ کلو میٹر سفر کے 18 ہزار ڈالر
کراچی:(ملت آن لائن)کینیڈا میں اوبر صارف نے 8 کلو میٹر سفر کیا جس کے چارجز اسے 18 ہزار 518 ڈالر ادا کرنا پڑے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اوبر صارف نے وڈمر اسٹریٹ سے کوئنزوے تک سفر کیا جو تقریبا 7.7 کلو میٹر راستہ بنتا ہے اور صارف 21 منٹ تک گاڑی میں سوار ہوا اور جب کرائے کی ادئیگی کا وقت آیا تو مسافر سٹپٹا گیا۔ مسافر نے جتنا سفر کیا اس کا کرایہ عموماً 12 سے 16 ڈالر بنتا ہے لیکن آج کی ڈرائیو کے دوران اسے 18 ہزار 518 ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑی۔ متاثرہ مسافر کے قریبی دوست نے اوبر کے بل کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور کہا کہ ان کے دوست نے 20 منٹ کے سفر کے 18 ہزار ڈالر کرایہ ادا کیا، یہ کیا دنیا ہے اور یہ کیا پاگل پن ہے۔
بیرونِ ملک جاتے ہوئے ہم ہر شے خریدتے وقت ڈالر اور روپے کے تبادلے کو نظر میں رکھتے ہیں جب کہ یہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ کس ملک میں ایک ڈالر سے کیا کچھ خریدا جاسکتا ہے؟ اگر آپ میکسکو میں ہیں تو ایک ڈالر سے وہاں 48 کیلے خرید سکتے ہیں اسی طرح اگر آپ آسٹریلیا میں ہیں تو ایک ڈالر سے موبائل فون پر ایک منٹ تک بات کرسکتے ہیں۔زمبابوے میں ایک ڈالر سے بہت سی اشیا خریدی جاسکتی ہیں، ہرارے میں ’’ڈالر مارکیٹ‘‘ ہیں جہاں ایک ڈالر میں کپڑے سے لے کر کھانے پینے کی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔
کینیڈا میں ایک ڈالر سے ایک سیب خریدا جاسکتا ہے اگر آپ ہیٹی میں ہیں تو ایک ڈالر سے چاول کی چار ڈشیں خرید کر ان کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ بیلجیئم یورپ کا مشہور لیکن مہنگا ملک ہے جہاں ایک ڈالر سے بعض دیگر اشیا کےعلاوہ ایک چیونگم پیکٹ خرید سکتے ہیں۔
گرین لینڈ زمین کا دور دراز ملک ہے جہاں ایک ڈالر سے ایک لیٹر ڈیزل خریدنا ممکن ہے۔
وینزویلا میں پیٹرول اتنا سستا ہے کہ ایک ڈالر میں آپ کم سے کم موٹرسائیکل کی پوری ٹنکی ضرور بھرواسکتے ہیں۔