خبرنامہ

آپ کچھ بھی کریں لیکن اگلے ماہ آئی فون ہر گز نہ خریدئیے گا کیونکہ۔۔۔

اگر آپ آئی فون کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو تھوڑا سا انتظار مزید کر لیجئے کیونکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل کمپنی ستمبر کے مہینے میں اکٹھے تین نئے فون متعارف کروانے والی ہے۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ایپل نئے آئی فون کو متعارف کروانے کیلئے 12یا 13 ستمبر کے روز خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گی۔ مارکیٹ کے اندرونی حالات سے واقفیت رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس برس آئی فون 7s اور 7sپلس کے علاوہ ایک بالکل نیا آئی فون بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یہ قدرے زیادہ مہنگا ہوگا اور اس کا ڈیزائن بھی بالکل نیا اور منفرد ہو گا۔ اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا نام آئی فون پرو، آئی فون 8 یا آئی فون ایڈیشن ہوسکتا ہے، جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا نام ’ایپل فون‘ بھی ہوسکتا ہے۔

نوکیا کا دوسرا اینڈرائڈ سمارٹ فون نوکیا 5 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت اتنی کم کہ آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ جا پہنچیں گے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے ماڈل میں گہرائی کا اندازہ لگانے والے سینسر، مکمل طور پر نئی ڈسپلے ٹیکنالوجی اور فون کی اگلی سائیڈ پر مکمل طور پر محیط سکرین ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کا کیمرہ، چپ اور اندرونی آلات بھی نئی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس فون کی قیمت تقریباً 1200 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) ہوسکتی ہے، یعنی یہ ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین ماڈل ہوگا۔