آگ کے ذریعے بال کاٹنے والا بھارتی حجام
لاہور(ملت آن لائن) یوں تو قینچی سے بال کاٹنے والے حجام آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن بال کاٹنے کیلئے اب قینچی کی ضرورت نہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے اس بھارتی ہیئر ڈریسر کو ہی دیکھ لیں جو بال کاٹنے کیلئے قینچی کا نہیں بلکہ آگ کا استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی شہر ممبئی کے حجام کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے لیکن جناب اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینی پڑے گی جو اپنے بالوں کی خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔ واضح رہے بال کاٹنے کیلئے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں بیحد مقبول ہو رہا ہے۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…ہزاروں سنومین کی ہاربن آئس فیسٹیول میں آمد
بیجنگ (ملت آن لائن) برف باری اور سردی سے لطف اندوز ہونے کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ منچلے برف میں کھیلتے ہوئے برف سے بڑے بڑے سنو مین بناتے ہیں۔ چینی صوبے ہیلون گیجانگ کے سب سے بڑے شہر ہاربن میں بھی ایسے ہی ہزاروں سنو مین کی فوج آگئی جو بچوں بڑوں سب کی ہی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔چینی شہر ہاربن میں دو ہزار سے زائد سنومین سیر و سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے کمال فن کا نتیجہ ہے چھوٹے بڑے سائز کے رنگ برنگے دو ہزار سے زائد یہ سنو مینز ایک کھلے میدان میں اس انداز میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں کہ جیسے فوج حملے کی تیاری کر رہی ہو۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے یہ برفیلے مجسمے دیکھنے اور تصاویر بنانے لوگ بڑی تعداد میں یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔