خبرنامہ

ابوبکر البغدادی کی اطلاع پر25ملین ڈالرانعام کا اعلان

امریکا:(ملت+اے پی پی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیڈر ابو بکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو 25ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔ اس سے قبل البغدادی کی گرفتاری پر امریکا نے دس ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ سابقہ انعام کا سن 2011 میں اعلان کیا گیا تھا، جب اسلامک اسٹیٹ نے ابھی اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔