خبرنامہ

ابوظہبی: سڑک پار کرتے ہو ئے غفلت برتنے کی سزا، 50 ہزار افراد پرجرمانہ

ابوظہبی: سڑک

ابوظہبی: سڑک پار کرتے ہو ئے غفلت برتنے کی سزا، 50 ہزار افراد پرجرمانہ

ابو ظہبی: (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بے پروائی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زیادہ افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ پولیس نے لاپرواہی سے سڑک کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرتے ہوئے غفلت برتنے پر فی کس 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا، ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غلط جگہ استعمال کی۔ اس غلطی کی وجہ سے ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زیادہ پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے سڑک پار کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار سڑکوں پر پیدل چلنے والے افراد پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نوجوان نے ٹوتھ پیسٹ سے مشہور شخصیات کے پورٹریٹس بنا ڈالے

لاہور(ملت آن لائن) رنگ برنگے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کیلئے نہیں ہیں بلکہ ان سے تخلیق کئے جائینگے اب آرٹ کے زبردست شاہکار،کرسٹیام رموس ٹوتھ پیسٹ انگلی پر لگا کر لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور ایلٹن جان کی تصویریں بنا چکے ہیں امریکی مصور کرسٹیام رموس جو ٹوتھ پیسٹ کو انگلی پر لگا کر برش کا کام سر انجام دیتے ہیں وہ لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی بڑی اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک خاکے کو تخلیق کرنے میں روزانہ دس گھنٹے لگتے ہیں جبکہ لگ بھگ 30 ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبز کا خرچا آتا ہے۔