خبرنامہ

اتحادی طیاروں کی کاروائی میں 18 باغی ہلاک

ریاض: (ملت+آئی این پی)عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے یمن کے صوبے مارب کی سِمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا جبکہ اتحادی طیاروں کی کاروائی میں 18 باغی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیاں کی جانب سے یمن کے صوبے مارب کی سِمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ۔ادھر اتحادی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے جنوب میں واقع علاقے السواد میں معزول صالح کی ملیشیاں کے عسکری کیمپ پر شدید حملے کیے۔اس کے علاوہ اتحادی طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے علاقے عبال میں باغیوں کے چیک پوائنٹس کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 باغی ہلاک ہو گئے۔ ساحلی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے کیمپ پر بم باری کی گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب البیضا میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے الزاہر ضلع میں حید الملح کے ٹھکانے کو آزاد کرا لیا جب کہ اس دوران متعدد جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے