خبرنامہ

اتحادی فوج کے حملے میں شام میں تین داعشی کمانڈر ہلاک

دمشق: (ملت+اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے چار دسمبر کو شام کے الرقہ شہر میں کیے گئے حملوں میں داعش کے تین اہم کمانڈر ہلاک کردیے ہیں۔پینٹا گون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دسمبر 2016ء کو کیے گئے فضائی حملے میں داعش کے دو سینیئر کمانڈر صلاح قرماط اور سامی جدو 13 نومبر 2015ء کو فرانس میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے معاونت کار تھے۔چار دسمبر کو فضائی کارروائی میں الرقہ میں ہلاک ہونے والے تیسرے داعشی جنگجو کی شناخت ولید ھمان کے نام سے کی گئی ہے۔ ولید ھمان داعش میں خود کش بمبار حملوں سے متعلق امور کا سربراہ تھا۔ جبکہ چوتھے دہشت گرد کا نام ابو بکر الحکیم نامی بتایا گیا ہے-