ارجنٹائن میں لمبی زلفوں والی لڑکی
لاہور (ملت آن لائن) یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنیوالی اس لڑکی کی حد سے زیادہ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔17 سالہ کورڈوبا گزشتہ دس برس سے اپنے بالوں کو بڑھا رہی ہے، حفاظت کیلئے خاص جڑی بوٹیوں کا استعمال کر رہی ہےارجنٹائن کے شہر کورڈوبا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ اپریل لورینزاٹی نامی لڑکی 10 سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہے۔ وہ نہ صرف اپنے بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہے بلکہ بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے۔ ارجنٹائن کی حسینہ کی99.4 فٹ لمبی گھنی زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔ وہیں اُس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پالتو بلی بھی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی
لاہور (ملت آن لائن) جو لوگ بلیاں پالتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ بلیاں کیسی کیسی حرکتیں کرتی ہیں بعض دفعہ اپنی شرارتوں سے ہنساتی ہیں اور بعض دفعہ شرارت میں پورا گھر الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ بلیاں انسانوں کو دیکھ کر سیکھتی بھی ہیں اور ان جیسی حرکتیں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔امریکی شہری نے اپنی پالتو بلی کی خفیہ حرکات نوٹ کرنے کیلئے کمرے میں کیمرہ لگایا تو حیران رہ گیا بلیاں عموماً ڈانس کی بھی شوقین ہوتی ہیں۔ جب گھر پر کوئی نہیں ہوتا تو وہ ڈانس کرتی ہیں۔امریکہ میں ایسے ہی ایک شخص نے اپنی بلی کی خفیہ حرکات کو دیکھنے کیلئے گھر میں کیمرہ نصب کیا اور جب اس نے اس کیمرے میں اپنی بلی کی حرکات دیکھیں تو وہ حیران رہ گیا۔ اس کی بلی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی۔ بلی کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہے۔