خبرنامہ

اردن؛ تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا

عمان؛ (ملت+اے پی پی) اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلقاء صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔