خبرنامہ

اردن؛ 3 شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو چیر پھاڑ ڈالا

عمان: (ملت+آئی این پی) اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے بلقا صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقامی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔