خبرنامہ

اردنی فرمانروا اورٹرمپ کے درمیان شام میں محفوظ علاقے پربات چیت

واشنگٹن ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے واشنگٹن میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور عالمی مسائل پر بات چیت کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اردنی فرمانروا اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام میں محفوظ زون کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شاہ عبداللہ دوم کے درمیان بات چیت نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ صدرٹرمپ نے گرم جوشی کے ساتھ اردنی فرماں روا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور شام میں پناہ گزینوں کے قیام کے لیے ’سیف زون‘ کے قیام پر بات چیت کی گئی۔