خبرنامہ

ازبکستان میں شادیوں پر شاہ خرچیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ازبکستان میں شادیوں پر شاہ خرچیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

تاشقند: (ملت آن لائن) ازبکستان کی حکومت کا انوکھا قانون، شادی پر فضول خرچی سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ، 150 سے زائد مہمان بلانے پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی شروع کر دی ازبکستان میں شادی کی تقریبات کو پرتعیش بنانے اور 150 سے زائد مہمان بلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پابندی کو قانونی شکل دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ نئی قانون سازی کے تحت شادی کی تقریبات میں 150 سے زائد مہمان بلانے، کھانے میں زیادہ گوشت کے استعمال اور تقریب کےلیے گلوکاروں اور مہنگی گاڑیوں کی بکنگ کرانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کیا سزا دی جائے گی۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کو فضول خرچی سے بچانے کےلیے کیا گیا ہے۔ازبک حکومت کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔