خبرنامہ

اسرائیلی جیل میں طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی خاتون کو رہا کر دیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (ملت آن لائن + آئی این پی) اسرائیلی جیل میں طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی خاتون قیدی کو رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقاسرائیلی جیل میں طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی خاتون قیدی لینا الجربونی کو رہا کر دیا گیا ہے۔جربونی کو اسرائیلی انتظامیہ کی ہاشارون جیل سے رہا کیا گیا اور جیل سے نکلنے پر علاقے میں موجود عرب لیڈروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ان کی رہائی پر ان کے آبائی علاقے عراب الباتوف میں جشن منایا گیا۔واضح رہے کہ لینا الجربونی اسلامی جہاد تحریک سے منسوب تھیں اور انہیں اسرائیلی اہداف کے معاملے میں مدد کرنے کے دعوے کے ساتھ سال 2002 میں اسرائیلی حکام کی طرف سے حراست میں لیا گیا اور عدالت نے انہیں 15 سال قید کا حکم سنایا تھا۔