خبرنامہ

اسرائیلی فضائیہ شامی علاقے میں بمباری

مقبوضہ بیت المقدس:(ملت+اے پی پی) اسرائیلی فضائیہ نے گولان کی پہاڑیوں کے شامی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات اس کارروائی میں اقوام متحدہ کی اس متروک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں جنگجوؤں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب گزشتہ روز داعش سے وابستہ جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کر دی تھی۔ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی کے باعث چار جنگجو مارے گئے تھے جبکہ اسرائیلی افواج کو کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔