خبرنامہ

اسرائیلی فوجیوں نے 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

غرب اردن: (ملت+اے پی پی) اسرائیل کے فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو دریائے اردن کے شہریوں جنین، تل کریم ، رملّہ، بیت اللحم اور الخلیل سے حراست میں لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں سے 9 کا تعلق حماس سے ہے علاوہ ازیں جنین سے 3 شکار کرنے والی بندوقوں اور ایمونیشن بھی براامد کر کے ضبط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز مختلف بہانوں سے تقریباً ہر روز فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کرتی ہیں۔فلسطینی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً 7 ہزار فلسطینی قید ہیں۔