غزہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) غزہ شہر کے مشرق میں واقع ام حسینہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق البریج پناہ گزیں کیمپ کے مشرق میں واقع ام حسینہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔اس رپورٹ کے مطابق بعض مظاہرین آنسو گیس کے شیل لگنے سے بھی زخمی ہوگئے۔