خبرنامہ

اسرائیلی فوج نے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے؛ شام

دمشق: (ملت+آئی این پی) شام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے ، حملے کے اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں،ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائی جاری رکھیں گے ۔ شامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ شام میں فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے، جس پر شام نے کہا ہے کہ حملے کے اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ دمشق کے مغرب میں واقع مزہ فوجی ائیربیس پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ، ائیربیس پر کئی دھماکے ہوئے جس کے بعد امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔صدارتی محل سے 5 کلومیٹر دور واقع ائیربیس پر حملے میں ابھی تک کسی شخص کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔شامی فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ اسرائیل کو مزہ ائیربیس پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے،حملے میں ایک کمپانڈ تباہ ہوگیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 دسمبر کو بھی اسی ائیربیس پر حملہ کیا تھا جبکہ اس میں بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔