خبرنامہ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (ملت + آئی این پی) اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر چڑھا دی تھی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مبینہ حملہ آورلڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2015 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج سیکڑوں فلسطینیوں کو مزاحمتی کارروائیوں کے الزامات کے تحت گولیاں مار کر شہید کر چکی ہے۔ کئی فلسطینیوں کو اس شبے میں گولیاں ماری گئیں کہ وہ اپنی گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچلنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔