خبرنامہ

اسرائیلی فو جیوں نے والدہ کے سامنے گولی مار کرہلاک کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: (ملت+اے پی پی) مغربی کنارہ میں اسرائیلی فو جیوں نے ایک فلسطینی کو اس کے گھر میں والدہ کے سامنے گولی مار کرہلاک کردیا جبکہ فلسطینی رائیٹس گروپ نے اسرائیلی فوجیوں کے اس فعل کو پھانسی قرار دیا ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی نابلوس شہر کے شمال مشرقی علاقہ میں الفارا نامی مہاجرین کے کیمپ میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک فلسطینی نے اس رائلی فوجیوں پر حملہ کردیا جس پر فوجیوں نے اس فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا جس کی فلسطینی حکام نے محمد السلھی کے نام سے شناخت کی ہے جس کی عمر32 سال تھی ۔ فلسطینی رائیٹس گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی کو اس کے گھر پر مارے گئے چھاپہ میں ہلاک کیا ہے جو کہ ایک طرح کی پھانسی ہے۔