خبرنامہ

اسرائیل زخمی فوجیوں سے رابطہ

مقبوضہ بیت المقدس۔: (ملت+اے پی پی) اسرائیل زخمی فوجیوں سے رابطہ اور صحت کی معلومات کیلئے سمارٹ واچ ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اوویجا اوڈرائی نے کہا ہے کہ سمارٹ واچ جھڑپوں کے دوران زخمی اسرائیلی فوجیوں کو بچانے میں مدد دے گی اور زخمی کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ یہ سمارٹ واچ زخمی کے درجہ حرارت ، نبض اور شریانوں میں آکسیجن کی سطح کی پیمائش کر کے صحت کی متعلقہ ٹیموں کو معلومات فراہم کرے گی۔ اسرائیلی فوج اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فیلڈ کے زخمی فوجیوں کو زیادہ سرعت کے ساتھ علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔