خبرنامہ

اسمارٹ پٹی٬ علاج کے ساتھ زخم کی ہر پل کی خبر بھی

سائنسدانوں کے مطابق اب جلد ہی زخم پر باندھنے والے ایسی اسمارٹ پٹیاں دستیاب ہوں گی جو کہ نہ صرف خود زخم کی نگرانی کریں گی بلکہ زخم بھرنے سے متعلق آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے علاج کا طریقہ بھی بتائیں گی-
ان جدید پٹیوں کی تیاری کے منصوبے پر برطانوی سوانزی یونیورسٹی کے لائف سائنسز شعبے ‘آئی ایل ایس’ میں کام جاری ہے اور سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے 12 ماہ تک ان پٹیوں کے آزمائشی تجربات کا آغاز کیا جاسکتا ہے-

یہ اسمارٹ پٹیاں ڈاکٹر کو زخم کی حالت کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی بنا کر بھیجیں گی اور مریض کی سرگرمیوں پر نظر بھی رکھیں گی- ان سب امور کو سرانجام دینے کے لیے یہ اسمارٹ پٹیاں فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گی-

ان جدید ترین پٹیوں کی مدد سے کسی بھی وقت زخم کی صحیح حالت معلوم کرنے میں مدد مل سکے گی-
آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کک کا کہنا ہے کہ “ فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کی جاسکے گی جو ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی“۔

“ اس اسمارٹ پٹی کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا کا زخم فائیو جی نظام سے منسلک ہوگا اور آپ کے فون کے ذریعے یہ نظام آپ کے بارے میں یہ چیزیں بھی جان سکے گا کہ آپ کہاں ہیں، کسی وقت آپ کتنے متحرک یا فعال ہیں“۔