خبرنامہ

اسٹیوجابز کی نوکری کی ’درخواست‘ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان

اسٹیوجابز کی نوکری کی ’درخواست‘ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان

نیویارک:(ملت آن لائن) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتی ہے۔ یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے تین سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی ’’اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز‘‘ کے مداح نکلے
ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے جس میں انہوں نے خصوصی صلاحیت کے خانے میں ’الیکٹرانکس ٹیک اور ڈیزائن انجینئر‘ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی پوچھے گئے کمپیوٹر سے متعلق سوال کا انہوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیا جب کہ آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔ واضح رہے کہ اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے سن 2011ء میں چل بسے تھے۔
…………………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر کے جنوبی علاقے میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ مصری خبررساں ادارے نے وزیر برائے عہد قدیم خالد العینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی شہر المینا میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، 40تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے بھی ملے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ واضح رہے کہ یہ قدیمی قبرستان تونہ الجبل سے 4 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ خالد العینی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف ایک شروعات ہے۔ ان کے خیال میں ہمیں اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لیے5 سال درکار ہوں گے۔