خبرنامہ

اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

اسپین: ایسٹر

اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

میڈرڈ:(ملت آن لائن) اسپین کے شاہی خاندان میں جاری تنازعہ منظر عام پر آگیا، مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب کے موقع پر ملکہ اور ساس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ گھروں میں ساس بہو کے درمیان جھگڑے عام سی بات ہیں، لیکن اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئیں کہ جب شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ساس اور بہو نے بھرے مجمع میں بدتمیزی کی ۔

شاہی خاندان سے تعلق رکھنی والی ملکہ ’لیتھی‘ اور ساس ’ملکہ صوفیا‘ اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ مذہبی تہوار ایسٹر کی ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کیمرے کی آنکھ نے قید کر لی۔

اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے
تقریب کے موقع پر پہلے تو ملکہ نے اپنی بیٹوں کو ساس سے دور رکھنے کی کوشش کی بعد ازاں اپنے مقصد میں ناکامی پر انہوں نے اپنی بیٹی ’انفانٹا‘ کو کان سے پکڑ کر سب کے سامنے سزا دینے کی کوشش کی۔

علاوہ ازیں ملکہ نے فوٹوگرافر کو بھی اپنی بیٹیوں کی تصاویر کھینچنے سے منع کیا اور اس دوران متعدد بار خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی اور ساس ’صوفیا‘ نے جب ملکہ کی بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو اسے بھی جھٹک کر ہٹا دیا۔

برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں حیرت انگیز حقائق
دوسری جانب واقعے کے درعمل دیتے ہوئے مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہسپانوی لوگوں کے لیے یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، ملکہ کی جانب سے اس عمل سے لاکھوں لوگ ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔