خبرنامہ

اسپین میں مسافر کا جہاز کے پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج

اسپین میں مسافر کا جہاز کے پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج

اسپین میں مسافر کا جہاز کے پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج

لندن:(ملت آن لائن) اسپین میں ایک مسافر فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے جہاز کے ونگ پر بیٹھ گیا۔ لندن سے آنے والی ایک پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے ہسپانیہ کے ملینگا ایئرپورٹ پر پہنچی اور مذکورہ فلائٹ کے مسافروں کو لینڈ کرنے کے باوجود 30 منٹ تک جہاز میں ہی بیٹھنے کی ہدایت دی گئی لیکن جہاز میں ہی موجود پولینڈ کے شہری سے یہ اذیت برداشت نہ ہوئی اور اس نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔ 57 سالہ پولش شہری نے سیکورٹی کلیئرنس کی وجہ سے مزید تاخیر کی اذیت نہ برداشت کرتے ہوئے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر پر پر بیٹھ گیا، اس دوران ایئرپورٹ کے عملے نے مسافر کو جہاز کے اندر جانے کی ہدایت کی تاہم اس نے سنی ان سنی کردی ۔مسافر کو اس غیر قانونی حرکت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا اور مقامی پولیس اس متعلق تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے اس واقعے کو موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرلیا اور بعد ازاں ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔