خبرنامہ

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ

اسکول بس میں

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ

ابوظہبی:(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ایک اسکول بس میں طلبہ کی لڑائی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ملنے پر اسکول انتظامیہ پر ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ابوظہبی کی کرمنل کورٹ نے ایک نجی اسکول کو طلبہ کی حفاظت اور سیکیورٹی اقدامات سمیت ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔
دبئی میں گالی دینے پر 57 ہزار روپے جرمانہ مقرر
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو والدین کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اسکول بس میں ایک طالب علم نے ان کے بچے سے لڑائی کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران اسکول انتظامیہ کو طلب کرکے سوال جواب کیے لیکن جب بس کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس میں کوئی کیمرا ہی نہیں تھا۔ سرکاری وکیل نے غفلت برتنے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رپورٹ دی جس کی روشنی میں عدالت نے اسکول کو ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ