خبرنامہ

اسی سال بعد سمندری پانی کی سطح دوگنا ہو جائیگی ،ماہرین

اسی سال بعد

اسی سال بعد سمندری پانی کی سطح دوگنا ہو جائیگی ،ماہرین

لندن (ملت آن لائن) ماہرین موسمیات نے ایکبار پھر سمندروں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جس رفتار سے یہ سطح بڑھ رہی ہے. اگر اسکی موثر روک تھام جلد نہ کی گئی تو 2100تک پانی کی سطح بڑھنے کی رفتار دگنی ہوجائیگی اور یہ ہوا تو دنیا کے بہت سارے شہر جن میں اکثریت ساحلی شہروں کی ہوگی زیر آب آجائیں گے اور لاکھوں کروڑو ں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ جائیگی۔اس وقت پانی کی جو سطح ہے رواں صدی کے اختتام تک اس میں 2فٹ کا اضافہ ہوگا اور جنوبی فلوریڈا، بنگلہ دیش اور شنگھائی خاص طور پر بڑے خطرات سے دوچار ہونگے کیونکہ ان علاقوں او ر انکے آس پاس برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ سمندر کی گہرائی کتنی ہے؟ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے گرین لینڈ او رانٹارکیٹک میں برف پگھلنے کی رفتار سب سے زیادہ خطرناک ہے او رسمندر میں پانی کی بڑھنے کی رفتار بھی اس میں اہم کردار ہے۔ اگر واقعی ایسا ہوا تو واشنگٹن ڈی سی کے کچھ علاقے بھی زیر آب آجائیں گے۔