اس تصویر میں چھپی شخصیت تلاش کرسکتے ہیں؟
لاہور (ملت آن لائن) کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟ تو کیا آپ فطرت کے شاندار نظارے میں چھپی خاتون کو تلاش کرسکتے ہیں؟ اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔ یہ باڈی پینٹنگ میں مہارت رکھنے والے لیونی جین اور جارج ڈسٹر والڈ کا تیار کردہ معمہ ہے اور اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کر پاتے ہیں۔ ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی ایسے مقام کی تصویر ہے جہاں برف نے منظر کو ڈھانپ لیا ہے مگر اس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سےدیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔لیونی جین اور جارج ڈسٹروالڈ کے تیار کردہ اس معمے نے متعدد افراد کو مشکل میں ڈالا تاہم تھوڑی سی محنت سے اس میں خاتون کو تلاش کیا جاسکتا ہے ماہرین کی مدد سے اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔ تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔ اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خاتون کو سبز اور سفید رنگ میں رنگا گیا ہے اور اس وجہ سے اسے دیکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔