خبرنامہ

اطالوی وزیر اعظم کی یورپی یونین کو ویٹو استعمال کرنے کی دھمکی

روم (ملت + آئی این پی)اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی نے یورپی یونین کے بجٹ کے خلاف ویٹو کا اپنا حق استعمال کرنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی کا کہنا ہے کہ اگر یونین کی دیگر ریاستوں کی جانب سے مہاجرین کا کوٹہ مقرر کرنے سے انکار کیا گیا تو وہ یورپی بجٹ کو ویٹو کر دیں گے۔ ان کے بقول ان کا ملک بیس ارب یورو یورپی یونین کو دیتا ہے اور اس کے بدلے میں انہیں بارہ ارب واپس دیے جاتے ہیں۔ رینزی نے مزید کہا کہ ہنگری، چیک ریپبلک اور سلوواکیہ کی جانب سے اگر مہاجرین کی منصفانہ تقسیم سے انکار کیا جاتا رہا تو یہ نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔