خبرنامہ

افغانستان: شدت پسندوں کا سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ، ایک زخمی

باجوڑایجنسی (ملت + آئی این پی) افغانستان کے صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں کا باجوڑایجنسی کے سرحدی علاقوں میں قائم سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے ۔ ایک اہلکار زخمی جبکہ جوابی کاروائی سے شدت پسندفرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ زرائع کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے مختلف علاقوں سے شدت پسندوں نے منگل کے روز باجوڑایجنسی کے مختلف سرحدی علاقوں میں قائم پاکستانی سیکورٹی فورسز کے متعدد چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ۔ زرائع کے مطابق ایجنسی کے سرحدی علاقے میں قائم ایک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیاہے ۔ حملے کے فوراً بعد چیک پوسٹوں میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ اوروں کے خلاف بھر پور جوابی کاروائی شروع کی جس کے نتیجے میں شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ حکام کے مطابق افغان صوبہ کنڑ کے مختلف علاقوں سے شدت پسندوں کی جانب پاکستانی پوسٹوں پر گزشتہ تین دنوں سے وقفہ وقفہ سے فائر نگ کی جارہی ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھر پور جوابی کاروائی جاری ہیں ۔ سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے حملوں کے خدشہ کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سخت کی ہیں ۔