خبرنامہ

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،طالبان کمانڈر سمیت2جنگجو ہلاک ، 3زخمی

کابل (ملت +‌ آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت2جنگجو ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ،دوسری جانب امریکی فوج نے قندوز میں طالبان کمانڈر عبدالسلام کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپر ہار میں ڈرون طیارے نے شدت پسندو ں کو نشانہ بنایا ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں کو سنگنی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔انکا کہنا تھاکہ حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 2جنگجو ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔مشرقی وال نے مزید بتایاکہ ڈرون حملے میں مقامی رہائشیوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب افغانستان میں امریکی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میں ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عبدالسلام کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالسلام قندوز میں مصائب کا ذمہ دار تھا۔