خبرنامہ

افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4بچے ہلاک اور 7زخمی

شمالی

کابل (ملت آن لائن + آئی این پی) افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4بچے ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق شمالی صوبہ قندوز میں دھماکے میں 4بچے ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع چہاردرا کے علاقے میں پیش آیا ۔نیشنل پولیس فورس کے 808ویں سپنزار زون کے ترجمان محافظ اللہ اکبری نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ قساب گاؤں میں شام چھے بجے پیش آیا۔بچے ایک کھلے علاقے میں کھیل رہے تھے کہ ایک مارٹرگولہ دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں چار بچے ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔