خبرنامہ

افغانستان میں فوجی ایئربیس پر خود کش حملہ ، ایک فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

کابل (ملت + آئی این پی) افغانستانمیں فوجی ایئربیس پر خود کش کار بم حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگے، دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبک، کئی دکانوں، گھروں اور اسکول کو نقصان پہنچا ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی ایئربیس کے نزدیک خودکش کار بم کے دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ضلعی چیف کا بتانا تھا کہ کار بم دھماکے کے بعد افغان فورسز نے 4 مسلح افراد کے حملے کو بھی ناکام بنایا۔خوست کے ضلعی پولیس چیف اکبر زدران کا کہنا تھا کہ ایئربیس سے 50 میٹر کی دوری پر ہونے والے دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ اس سے کئی دکانوں، گھروں اور اسکول کو نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئر بیس پر 4 مسلح حملہ آوروں نے بھی فائرنگ کی کوشش کی تاہم ایک گھنٹہ جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔