خبرنامہ

افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں بدکاری کے الزام میں خاتون کوسنگسار کردیا گیا

کابل (ملت + اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں بدکاری کے الزام میں خاتون کوسنگسار کردیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدخشاں کے ضلع وردود ج میں پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون کو طالبان کی عدالت نے سنگساری کی سزاء سنائی تھی جس پرگزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا۔تاہم مرنے والی خاتون کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔