خبرنامہ

افغان سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4طالبان کمانڈروں 93شدت پسند ہلاک

کابل/برلن (ملت آن لائن + آئی این پی) افغان سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4طالبان کمانڈروں 93شدت پسند ہلاک اور79زخمی ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے 8موٹرسائیکل اور 5ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائی میں4طالبان کمانڈروں سمیت 45طالبان جنگجو ہلاک اور 29زخمی ہوگئے ۔وزرات دفاع کے حکام کے مطابقکاروائی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ شہر کے علاقے لشکرگاہ میں کی گئی ۔ دہشتگردوں کے 8موٹرسائیکل اور 5ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔صوبہ فراح کے ضلع بالا بولک میں افغان سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 45طالبان جنگجو ہلاک اور 50دیگر زخمی ہوگئے ۔فوجی کمانڈر عبدالجلال جلال نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے ضلع بالا بولک میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 45جنگجو مارے گئے ۔آپریشن کے دوران 2افغان فوجی بھی ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھرافغان سپیشل فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 3شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔آپریشن ضلع کھیوا میں کیا گیا۔دوسری جانب جرمنی میں افغان اور امریکی فورسز پر حملوں میں ملوث طالبان جنگجو کو گرفتار کرلیاگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق طالبان جنگجو کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے گزشتہ ہفتے باوریا کے علاقے سے گرفتار کیاگیا۔30سالہ عبداللہ افغان اور امریکی فورسز کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا جس میں 16افراد ہلاک ہوئے تھے ۔