خبرنامہ

اقوام متحدہ کی یمن کے لیے 2.1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں قحط سے بچنے کے لیے 2.1 ارب ڈالر امداد کی اپیل کر دی گئی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق بارہ ملین یمنی باشندوں کے لیے خوراک اور زندگی بچانے والی دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔ ایک بیان کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یمن میں تقریبا 33 لاکھ شہریوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور ان میں سے قریب 21 لاکھ بچے ہیں۔