الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں لٹریری فیسٹیول جاری
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں دو روزہ لٹریری فیسٹیول جاری ہے ، لٹریری فیسٹیول صبح 10 سے رات 9 بجےتک جاری رہے گا ۔
فیسٹیول میں ادب سے وابستگی رکھنے والے افراد خصوصاً نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ بین الاقوامی اور قومی اسکالرز بھرپورشرکت کررہے ہیں۔
فیسٹیول میں اردو ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شریک ہے ۔
فیسٹیول کے پہلے روز معروف صحافی ، ادیب اور کالم نگار منوبھائی کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست ہوئیجبکہ دوسرے روز معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی زندگی اور جدوجہد کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔