خبرنامہ

السی کے بیج 6 حیرت انگیز کمالات کے مالک

السی کے بیج کو انگریزی زبان میں Flaxseeds کہا جاتا ہے اور یہ ہزاروں سال سے دنیا میں استعمال کیے جارہے ہیں- السی کے بیج ہمارے جسم کو تندرست اور صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- ہماری جلد سے لے کر ہمارے جسمانی اعضاﺀ تک کو صحت مند بناتے ہیں٬ یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں- ہم یہاں السی کے بیجوں کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد بیان کر رہے ہیں جنہیں جاننے کے بعد آپ انہیں ضرور اپنی غذا میں شامل کریں گے-

بالوں اور جلد کے لیے:
السی کے بیج بالوں اور جلد کو صحت مند اور معیاری بنانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں- السی کے بیجوں میں موجود چکنائی بالوں٬ ناخنوں اور جلد کی نشو نما کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے- یہ جلد کی خشکی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور آنکھوں کی خشکی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- السی کے بیجوں کو سادہ یا غذا میں شامل کر کے بھی کھایا جاسکتا ہے-

وزن میں کمی:
تحقیق کے مطابق السی کے بیج موٹاپے کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں اور انسان کے وزن کو متوازن بناتے ہیں- السی کے بیجوں میں پایا جانے والا فائبر اور صحت مند چکنائی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے- یہ بیج آپ کو سوزش سے بچاتے ہیں اور وزن میں کمی کے حوالے سے بھی بہترین قرار دیے جاتے ہیں- تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سوجن جسمانی وزن میں اضافہ کرتی ہے- اس کا استعمال آپ کو پرسکون اور مطمئین بناتا ہے-

کولیسٹرول میں کمی:
السی کے بیجوں کا روزانہ استعمال آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے- یہ اس کولیسٹرول سے محفوظ بناتے ہیں جو آپ کا جسم جذب کرتا ہے- اور کولیسٹرول کی کمی کی وجہ سے آپ کو دل کے مسائل اور وزن میں اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا-

نشاستہ کے بغیر:
السی کے استعمال سے سوزش کے خلاف مزاحمت٬ نشاستہ کی حساسیت اور متعدد بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے- یہ مچھلی کے تیل کا ایک بہترین متبادل ہے- چونکہ اس میں نشاستہ موجود نہیں اس لیے کسی کئی کھانوں وغیرہ استعمال کرنا بہترین ثابت ہوسکتا ہے-

نظامِ ہضم کی بہتری:
السی کے بیج نہ صرف نظامِ ہضم کے مسائل کو دور کرتے ہیں بلکہ اسے بہتر بھی بناتے ہیں- یہ متعدد بیماریوں سے بچانے کے علاوہ کئی ایسے جراثیموں کا خاتمہ بھی کردیتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں- السی کے بیج متعدد اقسام کے فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ نظامِ ہضم اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اور یہ ہاضمے کے نظام کی صفائی بھی کرتے ہیں-

کینسر سے بچاؤ:
کینسر پر کی جانے والی متعدد تحقیق کے مطابق السی کے بیج کئی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں- اس کے علاوہ ان بیجوں میں خواتین کو بریسٹ کینسر سے محفوظ بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے جبکہ یہ پروسٹیٹ اور کولون کینسر سے بھی بچاتے ہیں-

Disclaimer: All information is provided here only for general health education. Please consult your health physician regarding any treatment of health issues.