خبرنامہ

القاعدہ نے یمن میں ڈرون حملے میں اعلی کمانڈر ابو الخیر المصری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

صنعاء (ملت + آئی این پی) دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ نے یمن میں کولیشن فورسز کے ڈرون حملے میں ایک اعلی کمانڈر ابو الخیر المصری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے یمن میں کولیشن فورسز کے ڈرون حملے میں ایک اعلی کمانڈر ابو الخیر المصری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ ابوالخیر المصری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے داماد تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے نائب بھی تھے۔ ایک امریکی اہلکار نے اسی ہفتے کہا تھا کہ شمالی شام میں ادلب شہر میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں المصری مارا گیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق المصری ادلب کے مسطومہ نامی مقام پر 26فروری کو کیے گئے حملے میں ہلاک ہوا۔59 سالہ ابو الخیر المصری کو اس وقت میزائل سے نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی ایک چھوٹی گاڑی میں جارہا تھا۔ ابو الخیر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے ساتھ افغانستان میں شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیتا رہا، وہ 10سال تک ایران میں قید بھی رہا،جولائی 2016میں اس نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں شام کے ایک جہادی گروپ النصرہ کی حمایت اور القاعدہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔