خبرنامہ

المالکی حکومت نہیں بناسکتے، الصدر

بغداد ۔ (ملت+اے پی پی) عراق کے معروف رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی کی جماعت کو نئی حکومت کی تشکیل سے روک دیا۔ المالکی کی پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے جس شخصیت کو نامزد کیا تھا، مقتدیٰ الصدرنے اسکا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ انکا کہناہے کہ الدعوۃ الاسلامیہ پارٹی کی وفاداریاں ایران کیلئے ہیں۔ ذاتی مفادات کی بنیاد پر اسکے ارکان ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ رہے ہیں، بدعنوانی میں ملوث ہیں، الموصل کوداعش کے حوالے کرنے والے بھی یہی ہیں۔ پارٹی نے انتہا پسند جماعتیں تیار کرنے میں بھی حصہ لیا۔