خبرنامہ

اماراتی خاتون کی جنس تبدیلی کے لیے قانونی جنگ

اماراتی خاتون

اماراتی خاتون کی جنس تبدیلی کے لیے قانونی جنگ

دبئی:(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون نے جنس تبدیل کرکے مرد بننے کےلیے قانون سے اجازت مانگ لی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ خاتون نے جنس کی تبدیلی اور سرکاری کاغذات میں زنانہ نام کی جگہ مردانہ نام درج کرانے کےلیے ابوظہبی کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں خاتون نے موقف اپنایا کہ وہ بیرون ملک جاکر اپنی جنس تبدیل کرانا چاہتی ہے۔ عدالت نے خاتون کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی تاہم جنس تبدیلی کی خواہاں خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی اپیلٹ کورٹ سے رجوع کرلیا اور اپیل دائر کردی جو زیر سماعت ہے۔ فحش وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو ایک سال قید اور 75لاکھ روپے جرمانہ وکیل علی عبداللہ نے دلیل پیش کی کہ پہلی عدالت کی قائم کردہ طبی کمیٹی نے ان کی موکلہ کا جائزہ لے کر اس کی تبدیلی جنس کے اہل ہونے کی رپورٹ جاری کی تھی۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ خاتون کو ایسے جنسی مسائل کا سامنا ہے جنہیں کسی بھی طرح ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، تاہم اس میں جنس کی تبدیلی کا مشورہ نہیں دیا گیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ 2016ء کے وفاقی قانون کی شق 4 کے تحت ایک ایسے شخص کو تبدیلی جنس کی اجازت ہے جس کی جنس واضح نہ ہو۔ یا پھر طبی آزمائش سے ثابت ہوجائے کہ اس کے ظاہری خدوخال اور کیفیت اس کے طبعی، فعلیاتی اور جینیاتی تفصیلات سے بالکل الگ ہوں۔