خبرنامہ

اماراتی پاسپورٹ کا دنیا میں 9واں ، عرب ممالک میں پہلا نمبر

ابوظبی۔(ملت+اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے دنیا کے با اثر پاسپورٹوں میں 9ویں پوزیشن جبکہ عرب ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کی مرتب شدہ فہرست کے مطابق اماراتی پاسپورٹ پر 157ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے۔ فہرست کے مطابق سنگاپور کو پہلی پوزیشن حاصل ہے جس کے ذریعہ ویزے کے بغیر 166ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔اماراتی پاسپورٹ کے حامل کو 112میں جانے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 45ممالک ایسے ہیں جہاں کے ایئرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔